سندھ : سکولوں میں پیر سے ویکسینیشن مہم شروع

Sep 05, 2021 | 10:21:AM
سندھ : سکولوں میں پیر سے ویکسینیشن مہم شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)محکمہ تعلیم سندھ کا پیر سے  صوبے بھر کے سکولوں میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر  تعلیم سندھ سردار  شا ہ کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری اسکولز اکبر لغاری اور سیکرٹری کالج خالد حیدر شاہ سمیت دیگر  حکام شریک ہوئے،اجلاس میں پیر سے سکولوں میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے، نجی سکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے، انسپیکشن کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے، ڈیٹا بیس مکمل کرکے مکینزم بنانے اور  اساتذہ کی تنخواہیں بھی معلوم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسی نیشن سے زندگی معمول پر  آئی ہے، سکول کھلے رکھنے کے لیے ہمیں بھی نویں سے بارہویں تک طلبا کی ویکسی نیشن کرنا ہوگی، والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے۔