پی ٹی آئی کا 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان

Oct 05, 2025 | 23:49:PM
پی ٹی آئی کا 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ  نے کہا کہ 7 نومبر کو کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں مرکزی جلسہ ہوگا، جلسے کیلئے عدالتوں سے بھی اجازت لیں گے۔

داؤد شاہ کاکڑ نے مزید کہا کہ ملک اور خصوصاً بلوچستان کے امن وامان کی صورتحال ہم سب کے سامنے ہے، ہمارے کارکنوں پر دہشتگردی کے مقامات درج کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  بیرسٹر سیف کی ایمل ولی کو ذاتی طور پر سیکیورٹی دینے کی آفر