طوفان شکتی کراچی سے 800 کلو میٹر دور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ موسمیات نے طوفان شکتی کراچی سے 800 کلو میٹر جنوب مغرب میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب میں شدید طوفان "شکتی" شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، طوفان کے زیرِ اثر سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق طوفان آئندہ 12 گھنٹے کے دوران مزید کمزور ہو جائے گا،اعلامیے کے مطابق طوفان شکتی کی وجہ سے سمندر میں طغیانی 7 اکتوبر بروز منگل تک رہ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: بارش کے بعد سیلابی صورتحال، القنفذہ میں پھنسے 5 افراد کو بچا لیا گیا