سمندری طوفان ’’شکتی ‘‘سے پاکستانی ساحلی علاقوں کوکوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود شدید سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کواس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شکتی کراچی کے جنوب مغرب سے 700 کلومیٹر دور ہ بحیرہ عرب کے شمال مغربی حصے پر موجودہے۔
آج بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حب، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں ہلکی بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ جھکڑ 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کا امکان ہے،اگلے بارہ گھنٹوں میں جھکڑوں کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا خدشہ ہے،بعد میں ہوائیں 80-90 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جھکڑ 100 کلومیٹر تک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم اے پنجاب کی اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
5 اکتوبر کی آدھی رات سے 7 اکتوبر تک سمندر ہائی سے بہت ہائی رہنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے،اس لئےماہی گیروں سے کہاگیاہے کہ وہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔
سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی طوفان ’’شکتی‘‘ کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔