پی ڈی ایم اے پنجاب کی اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارش متوقع ہے، راولپنڈی،مری ،جہلم، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بارشیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ، درخت اور پول گر گئے، بجلی کی فراہمی معطل
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ نور پور تھل میں 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،فیصل آباد میں 42 ، لاہور 38، اوکاڑہ میں 35ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔