جو بھی سیاسی حالات ہوں ایک دوسرے کیساتھ چلیں گے،شافع حسین

Oct 05, 2023 | 19:53:PM
جو بھی سیاسی حالات ہوں ایک دوسرے کیساتھ چلیں گے،شافع حسین
کیپشن: چودھری شافع حسین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جو بھی سیاسی حالات ہوں ایک دوسرے کے ساتھ چلیں گے،پاکستان مسلم لیگ مضبوط ہوگی تو پاکستان مضبوط ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ہاﺅس میں کارکنوں سے خطاب میں سابق میئر گجرات طاہر منڈا ، سابق کونسلرز اور یوسی چیئرمین کوپارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے چودھری شافع حسین نے کہاکہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن نہیں ہونے ہمیں اپنی تیاری مکمل رکھنی چاہئے۔
ان کا کہناتھا کہ میں دو ہزار آٹھ میں الیکشن لڑنا چاہتا تھا لیکن نہیں لڑنے دیا گیا،میں نہ ایم این اے ہوں نہ ایم پی اے ہوں لیکن گجرات کی عوام کی خدمت کرتا رہتا ہوں،جو دوست مشکلات میں ساتھ چلتے رہے ان کو ساتھ لے کر چلیں گے،چودھری شجاعت حسین سے یہی سیکھا ہے کہ عوام کی خدمت کی سیاست کریں۔
چودھری شافع حسین کاکہناتھا کہ سالک حسین این اے پر الیکشن لڑیں گے اور میں پی پی کا،میں یہ چاہتا تھا سیاسی خاندان ساتھ چلیں لیکن اگر کوئی ساتھ نہیں چلنا چاہتا تو کیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کو بڑی خوشخبری سنا دی