سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی کرکٹ ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی کر دی

Oct 05, 2023 | 14:26:PM
سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی کرکٹ ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق کپتان اور ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن محمد حفیظ  نے قومی کرکٹ ٹیم میں 5 خامیوں کی نشاندہی کر دی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد حفیظ سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ چونکہ پاکستان کی ٹیکنیکل کمیٹی سے وابستہ تھے تو مجھے 4 ایسے کھلاڑی بتادیں جن سے متعلق آپ کو خدشات تھے اور آپ  کے خیال میں ان کھلاڑیوں کو ورلڈکپ اسکواڈ  میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا؟

 سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے صاف کہوں  گا کہ ٹیم میں سیکنڈ اوپنر،نمبر 5 پر موجود کرکٹر،  متبادل سپنرز  اور نئی بال کا آپریٹر، یہ  4 ایسی پوزیشن ہیں جن کیلئے ہم تیار نہیں ہیں، سابق کپتان نے مزید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے  مزید کہا کہ ہمارے اسپنرز اچھے کھلاڑی ہیں لیکن تیار نہیں،  نئی بال کا آپریٹر ہمارے پاس نہیں ہے، اللہ نہ کرے اگر ورلڈکپ کے 48 دنوں میں شاہین یا حارث کو کوئی انجری ہوجاتی ہے تو ہمارے پاس ان کے متبادل میں کوئی بولر نہیں اگر پانچویں ایشو کو دیکھیں تو ہمارے پاس بولنگ آل راؤنڈر بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ورلڈکپ کا آغاز ، پہلے میچ میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری