27ویں ترمیم پر حکومت نے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی: مولانا فضل الرحمٰن

Nov 05, 2025 | 22:11:PM
27ویں ترمیم پر حکومت نے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی: مولانا فضل الرحمٰن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس پر ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

انہوں نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آئے گا تو اس کے بعد دیکھیں گے، ہمیں ابھی مسودہ نہیں ملا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ مولانا صاحب! ان کے پاس ووٹ پورے ہیں؟ کیا وہ آپ کو شامل کریں گے؟

جس پر سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے جواب دیا کہ یہ بہترین سوال ہے، یہ سوال بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بچت سکیموں کی شرح منافع میں بڑا ردوبدل ،بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے اہم خبر

دیگر کیٹیگریز: ضرور پڑھئے - اہم خبریں
ٹیگز: