نیشنل سیونگ نے بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا

Nov 05, 2025 | 18:05:PM
نیشنل سیونگ نے بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا
کیپشن: نیشنل سیونگز بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیشنل سیونگ نے بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بچت سکیموں پر منافع کی نئی شرح 4نومبر سے لاگو ہوگی، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع11.3فیصد مقرر کردی گئی۔بہبود ، پنشنر اور شہدا فیملی اکاؤنٹس پر شرح 12.72فیصد مقرر کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع10.92فیصد ہوگی،اسی طرح سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس و اکاؤنٹس پر شرح منافع 10.60فیصد مقررکردی،شارٹ ٹرم انویسٹمنٹ، سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع 10.44فیصد ہوگا۔

 سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع9.50فیصد برقرارہے۔ثروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ کی سالانہ شرح منافع 9.92فیصد پر برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں:روزانہ تین گھنٹے مفت بجلی فراہمی کا اعلان