’’ آج ہم نےسیاست کا صفحہ پلٹ دیا ہے‘‘ ،ظہران ممدانی کی ٹرمپ پر چڑھائی

Nov 05, 2025 | 18:17:PM
’’ آج ہم نےسیاست کا صفحہ پلٹ دیا ہے‘‘ ،ظہران ممدانی کی ٹرمپ پر چڑھائی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیویارک سے منتحب ہونیوالے مئیر ظہران ممدانی کی جیت تاریخی ہے،وہ نیویارک شہرکے پہلے مسلم اور سب سےکم عمرمیئرہیں۔جیت کے بعد حامیوں سے خطاب میں ظہران ممدانی نےکہا کہ’’ آج ہم نےسیاست کا صفحہ پلٹ دیا ہے‘‘۔نیویارک آج ڈونلڈ ٹرمپ کےسامنے کھڑا ہوگیا ہے،ٹرمپ جیسوں کا راستہ ہم اس طرح روکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ظہران ممدانی نے مزید کہا کہ یہ صرف انتخابی جیت نہیں بلکہ ’ایک نئے دور کا آغاز‘ ہے، اس موقع پر ظہران ممدانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی تنقید کی ہے۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ،نیویارک آج ڈونلڈ ٹرمپ کےسامنے کھڑا ہوگیا ہے،ٹرمپ جیسوں کا راستہ ہم اس طرح روکیں گے،ایسےارب پتی ٹیکس بچاتے تھےاب ایسا نہیں ہوگا،آج ایک تارک وطن نیویارک کی قیادت کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چناؤ سے عین قبل نیویارک کو دھمکی دی تھی کہااگر ممدانی جیتے تو شہر کا فنڈروک دیا جائے گا۔ظہران ممدانی نے مزید کہا کہ ان کی جیت نیوریارک کے عام آدمی کی جیت ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم آپ کیلئے لڑیں گےکیونکہ ہم آپ میں سے ہیں۔انھوں نے مسلمان اور سوشلسٹ بتایا۔ممدانی نے نیویارک شہر کے میئر کے انتخاب میں 50.4 فیصد ووٹ حاصل کیےانہوں نے ڈیموکریٹک حریف اینڈریو کوومو اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلوا کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:مودی ایک مجرم ہے”، ظہران ممدانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انتخابی مہم کے دوران ،ظہران ممدانی نے عام لوگوں کو درپیش معاشی مشکلات اور زندگی گزارنے کے اخراجات کے چیلنجوں پر مرکوز رکھا۔ان کی مہم کا بنیادی محور زندگی کی گزر بسر کو آسان بنانا اور مساوات پر مبنی تھا۔ ممدانی نے وعدہ کیا کہ وہ کرایوں کو منجمد کریں گے، شہر کی ملکیت میں گروسری اسٹورز قائم کریں گے اور بسوں کا سفر عوام کے لیے مفت کر دیں گے۔ ان کے ترقی پسند ایجنڈے نے انہیں بائیں بازو کے حامیوں کے درمیان مقبول بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:چین کا امریکا پر اضافی ٹیرف معطل کرنےاور10فیصدلیوی برقرار رکھنے کا اعلان