حکومت کسی سے نہیں ڈرتی، ای چالان کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانا ہے:شرجیل میمن

Nov 05, 2025 | 15:23:PM
 حکومت کسی سے نہیں ڈرتی، ای چالان کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانا ہے:شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے حکومت کی طرف سے ای چالان سسٹم شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانا ہے، حکومت کسی سے نہیں ڈرتی، ہمارے اس اقدام سے شہر میں بہتری نظر آرہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا ٹریفک چالان پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے، لیکن ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے سے جانیں جاتی ہیں، ای چالان کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانا ہے،  حکومت کسی سے نہیں ڈرتی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا ٹریفک قوانین ہم نے تبدیل کیے کیونکہ پچھلے قوانین پر عمل نہیں ہو رہا تھا، نئے ٹریفک قوانین سے بہتری آئی ہے، ہم وہ فیصلے کریں گے جو عوام کے حق میں بہتر ہوں، ہم چاہتے ہیں لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کریں،کسی کا ایک روپیہ بھی نہ جائے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ کیا ہو گیا؟،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئےبری خبر

انہوں نے کہا کہ ٹریفک چالان کی وجہ سے حادثات میں کمی آ رہی ہے،  ڈمپر واقعے میں جو لوگ ملوث ہیں وہ گرفتار ہوئے ہیں، کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر کام تیزی سے جاری ہے۔