سونے کی قیمت مزیدگرگئی،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سوناآج بھی سستاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 3970 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے کا ہوگیاجبکہ 10گرام سونا 857 روپےکی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے کا ہوگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور :سرکاری سکولوں کیلئے 11 کروڑ 27لاکھ کےفنڈز جاری
دوسری طرف ایک تولہ چاندی کی قیمت 5022 روپے پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو ئی تھی اورسونافی تولہ 3500 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے کاہوگیاتھا جبکہ دس گرام سونے کے نرخ میں 3001 روپے کمی کے بعد قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے تک پہنچ گئی تھی۔