لاہور :سرکاری سکولوں کیلئے 11 کروڑ 27لاکھ کےفنڈز جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے سرکاری سکولوں کیلئے 11 کروڑ 27 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ فنڈز نان سیلری بجٹ کی مد میں فراہم کئے گئے ہیں اور پہلی سہ ماہی یعنی جولائی، اگست اور ستمبر کی قسط کی شکل میں جاری کر دیئے گئے،ان فنڈز کو سکولوں کی تعمیر و مرمت، ویلفیئر اور عارضی اساتذہ و ملازمین کے معاوضے کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق دوسری سہ ماہی کی قسط بھی دسمبر تک جاری کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پھر نہ کہنا خبر نہیں ہوئی،اہم خبر آ گئی،سونا فی تولہ 8 لاکھ سے اوپر ہو جائے گا