امریکا: کارگو طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی ریاست کینٹکی کے لوئی ول ائیرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 7 افرادہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی گرنے والا طیارہ امریکی شہر 'ہونولولو' کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔
لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، دور دور تک دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
BREAKING: Aerial footage shows the UPS cargo plane crash near Louisville, Kentucky airport. Police confirm there are victims. pic.twitter.com/Qt7hNK84e5
— AZ Intel (@AZ_Intel_) November 4, 2025
حادثے کے بعد ائیرپورٹ انتظامیہ نے تمام آنےاور جانے والی پروازیں معطل کردیں، ادھر امریکی حکام نے ائیرپورٹ سے 5 میل دور عارضی پناہ گاہیں قائم کرنے کا حکم دیدیا۔
حادثے کے مقام پر آگ بجھانے اور ریسکیو کا کام جاری ہے ،ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے تحقیقات شروع کردیں۔