ورلڈ کپ: آج بھارت اور جنوبی افریقا کولکتہ میں آمنے سامنے ہوں گے

Nov 05, 2023 | 10:08:AM
ورلڈ کپ: آج بھارت اور جنوبی افریقا کولکتہ میں آمنے سامنے ہوں گے
کیپشن: ورلڈ کپ: آج بھارت اور جنوبی افریقا کولکتہ میں آمنے سامنے ہوں گے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج کا واحد میچ بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین کولکتہ میں کھیلا جائےگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ون ڈے ورلڈ کپ میں آج کا واحد میچ بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین کولکتہ میں کھیلا جائے گا ،میگا ایونٹ کے 37 ویں میچ میں میزبان بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز ، کولکتہ میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال کے بعد سعودی عرب کی کرکٹ میں دلچسپی، بڑی لیگ میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

بھارت کی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور ساتوں کے ساتوں میچ جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 7 میں سے 6 میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

بھارتی ٹیم روہیت شرما کی قیادت میں میدان میں اترے گی اور انہیں ویرات کوہلی ، روندرا جدیجا ، محمد شامی ، شبمن گل ، جسپریت بمرا جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی جبکہ  دوسری جانب جنوبی افریقہ کو تیمبا بووما لیڈ کریں گے اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک ، راسی وان ڈر ڈاسن ، مارکو جینسن اور ایڈن مارکرم شامل ہیں۔