سعودی عرب کی آئی پی ایل میں سرمایہ کاری کی خواہش

Nov 05, 2023 | 09:45:AM
سعودی عرب کی آئی پی ایل میں سرمایہ کاری کی خواہش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد کا بھارتی لیگ آئی پی ایل میں حصص کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار ، اپنے مشیروں کے ذریعے بھارتی حکومتی عہدیداروں سے رابطہ کیا۔

غیرملکی خبر رساں ادار ے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے بھارت میں کھیلی جانے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں اربوں ڈالر کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے،  سعودی عرب کی نظریں انڈین پریمیئر لیگ میں 30بلین ڈالر کے حصص پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیویز کیخلاف عمدہ بلے بازی، مخر زمان کیلئے بڑے انعام کا اعلان ہو گیا

اس حوالے سے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس کے حصص کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشیروں کے ذریعے بھارتی حکومتی عہدیداروں سے رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ بات چیت کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ولی عہد نے گزشتہ ستمبر میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا، رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ سعودی عرب نے اس لیگ میں 5ارب ڈالر سرمایہ کاری اور اسے دنیا کے دیگر ملکوں تک پھیلانے کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل دنیا کی امیر ترین لیگوں میں سے ایک ہے اور 2008 میں اپنے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سے دنیا بھر کے کھلاڑیوں اور کوچوں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہے۔