فیروز خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلا گانا جاری کردیا

Nov 05, 2022 | 10:54:AM
فائل فوٹو
کیپشن: فیروز خان اداکاری سے گلوکاری کے میدان میں
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنے یوٹیوب اکاونٹ پر اپنے پہلےریپ والے گانے کو شیئرکردیا۔ اس گانے پر فیروز نے خود ریپ کیا ہے۔فیروز خان نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل کو لانچ کیا ۔ یوٹیوب چینل پر جاری ہونے پہلی ویڈیو میں فیروز خان نے ایک ریپ والے گاناپیش کیا ۔اداکار  کے پہلے گانے کا ٹائٹل ’مانگیں سب کی خیریں‘ ہے جسے اب تک تقریباً 87 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے پہلے گانے سے متعلق فیروز خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔اداکار کے مداح انہیں خوب سراہ رہے ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ فیروز خان کے نئے یوٹیوب چینل کو اب تک 27 ہزار سے زائد مداح سبسکرائب کرچکے ہیں۔فیروز خان کا نیا گانا اردو ، پنجابی اور انگلش زبان میں ہے۔

فیروز خان کے مداحوں نے انکی کی اس کاوش کو بے حد پسند کیا ہے ۔

ایک صارف نے لکھا کہ’’ اگر انڈسٹری آپ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں تو ہم انڈسٹری کا بائیکاٹ کریں گے ‘‘۔

ایک صارف نےلکھا کہ ’’ تین زبانوں میں پیش کیے جانے والے ریپ کی داد دی‘‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ’’ آپ برائینڈ ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر تششدد کا الزام لگایا تھا جس کے بعد سے شوبز انڈسٹری میں فیروز خان کے حوالے سے بائیکاٹ کیے جانے والے اور اداکار کو مخالف بیانات دیے جانے لگے ۔ ایسے میں فیروز خان کی سوشل میڈیا پر مسلسل پوسٹنگ کر رہے ہیں۔