شادی کی تقریب میں دلہن کی دھماکے دار انٹری،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Nov 05, 2021 | 19:52:PM
ٹیکنالوجی، ہر شخص، زندگی کے خوش گوار لمحات
کیپشن: شادی کی تقریب میں دلہن کا ڈانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہر شخص اپنی زندگی کے خوش گوار لمحات کو یادگار بنانا چاہتا ہے ،شادی کے مواقعوں پر اکثر واقعات دیکھنے کو آئے ہیں، سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں دلہا دلہن کو ایک ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ایسی ویڈیوز زیادہ تر بھارت میں ہونے والی شادیوں کی ہیں،ایک اور نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دلہن کو شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے انٹر ہورہی ہے، دلہا سمیت دیگر مہمان بھی دلہن کے اس انداز کو سراہا رہے ہیں۔
شادیوں پر ڈانس اور تفریحی پروگرام نہ ہوتو وہ ادھوری تصور کی جاتی ہیں، اکثر شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دلہا دلہن ایک منفرد انداز میں شادی کی تقریب میں داخل ہوتے ہیں اور سٹیج پر رقص کر کے مہمانوں کو محظوظ کرتے ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، شادی کے موقع پر دلہا سٹیج پر موجود دلہن کے آنے کا انتظار کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: نجی سکول میں خواتین ٹیچرزکے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک دلہن کی انٹری ہوتی ہے جس کے سر کے اوپر پھولوں کی چادر سے سایہ کیا ہوا ہے، دلہن اپنے والد کے ساتھ آرہی ہے پھر وہ دلہے کو دیکھا کر تقریب میں چلنے والے گانے پر جھومنا شروع کردیتی ہے، سرخ رنگ کے عروسی لہنگے کے ساتھ جیولری بھی پہنی ہوئی ہے، دلہن گانے میں مسکراتے ہوئے دلہے کی جانب بھی اشارے کررہی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ' شادی کی تقریب میں داخل ہوتے جب آپ کی پسند کا گانا چل رہا ہو'۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس خاص دن کے موقع پر دلہن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کمنٹس سیکشن میں محبت کا اظہار کرتے دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

یہ بھی پڑھیں: کمزور دل حضرات یہ ویڈیو نہ دیکھیں۔۔ بچوں کا ہمیشہ خیال رکھیں۔۔!
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دلہن دولہاکے ساتھ بیٹھی چلنے والے گانے پر دھیرے دھیرے جھوم رہی ہے اور دلہا مسکرا رہا ہے، اسی دوران دلہن اچانک کھڑی ہوکرسٹیج پر پہنچ جاتی ہے جس پر دلہا حیران رہ جاتا ہے۔
دلہن دلہے کو اکیلا چھوڑ کر' لگن لگی رے'گانے پر رقص کرنے لگتی ہے، دلہے نے بھی دیکھا کہ دلہن ڈانس کررہی ہے خود پر قابو نہ رکھتے ہوئے دلہن کے ڈانس کو سراہا اور تالیاں بجاتے داد دی۔

View this post on Instagram

A post shared by Happyframes (@happyframes_)

یہ بھی پڑھیں: مردہ خانے میں 100سے زیادہ لاشوں کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار