کراچی: نجی سکول میں خواتین ٹیچرزکے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

Nov 05, 2021 | 18:04:PM
کراچی، نجی سکول، خواتین ٹیچرز، واش روم
کیپشن: ویجی لینس ٹیم سکول کا دورہ کررہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)کراچی کے نجی سکول میں خواتین ٹیچرز کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشا ف ہواہے ، محکمہ تعلیم سندھ نے سکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواتین ٹیچرز کی جانب سے محکمہ تعلیم سندھ کو واش روم میں لگے خفیہ کیمروں کی شکایت کی گئی جس پر ویجی لینس ٹیم کی جانب سے اچانک چھاپہ مارا گیا اور کارروائی عمل میں لائی گئی ، ویجی لینس ٹیم کی جانب سے رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروا دی گئی ہے اور سکول کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیاہے۔خفیہ کیمروں سے خواتین کی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں جوکہ ٹیم کے دورے کے دوران برآمد کرلی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کمزور دل حضرات یہ ویڈیو نہ دیکھیں۔۔ بچوں کا ہمیشہ خیال رکھیں۔۔!