کمزور دل حضرات یہ ویڈیو نہ دیکھیں۔۔ بچوں کا ہمیشہ خیال رکھیں۔۔!

Nov 05, 2021 | 11:10:AM
چینی، صوبہ، ہوبی، ژیانینگ ،عمارتیں
کیپشن: چینی صوبہ ہوبی کے ژیانینگ شہر  کی عمارتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے معصوم ہوتے ہیں اور وہ کھیلنے کودنے میں اتنی مصروف ہو جاتے ہیں کہ انہیں پتا نہیں چلتا کہ انکی بے خوفی میں کی ہوئی غلطی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر  دو کم سن بچوں کی 22 منزلہ دو عمارتوں کی آخری منزل کے کناروں پرآر پار چھلانگیں لگانے کی چینی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

العریبہ کی ویب رپورٹ کے مطابق سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو کم سن بچے 22 منزلہ دو عمارتوں کی آخری منزل دونوں عمارتوں کے کناروں پرآر پار چھلانگیں لگا رہے ہیں۔یہ ویڈیو صوبہ ہوبی کے ژیانینگ شہر میں سامنے آئی ہے جس میں دو بچوں کو ایک بلند و بالا عمارت کی چھت کے کنارے پر کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ویڈیو کلپ 24 اکتوبر کوعکس بند کیا گیا۔ اس میں ایک لڑکے کو عمارت کے دونوں کناروں کے درمیان بار بار چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔برطانوی اخبار’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق عملے نے دونوں بچوں کو عمارتوں سے  بحفاظت نکال لیا۔بچوں میں سے ایک کی عمر 7 سال اور دوسرے کی عمر 8 سال ہے، خوش قسمتی سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔  بلڈنگ میں نصب کیمروں کا جائزہ لینے سے یہ بات واضح ہوئی کہ بچے ہنگامی سیڑھیوں کے ذریعے عمارت کی چھت تک پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے۔ عجیب ویڈیو ۔۔ انٹرنیٹ صارفین حیران