ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ۔۔۔نمیبیا کو 52رنز سے شکست 

Nov 05, 2021 | 15:12:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، میچ
کیپشن: نیوزی لینڈ اور نمیبیا کے درمیان میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں  نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق نمیبیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ کیویز نے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشان نے 35 اور گلین فلپس نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کین ولیمسن نے 28 رنز بنائے ،مارٹن گپٹل  18 جب کہ مچل  19 رنز بنا سکے ۔جواب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 111 رنز ہی بناسکی۔نمیبیا کے ڈیوڈ وائس ،ایراسمس اور سکالٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

نمیبیا کے مائیکل  وین لنگن 25،زینے گرین 23اور سٹیفن بارڈ نے 21رنز کی اننگز کھیلی ۔نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔سٹینر ، سودھی  اور جیمز نیشم کے ہاتھ ایک ایک وکٹ آئی ۔جیمز نیشم کو بہتر کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد