ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد

Nov 05, 2021 | 14:57:PM
ویسٹ انڈیز ، جرمانہ عائد
کیپشن: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے سری لنکا کیخلاف سلو اوور ریٹ پر ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹو نٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز میں گزشتہ روز سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ ہوا۔۔ میچ میں سری لنکا فاتح قرار پائی اور ویسٹ انڈیز کا سفر تمام ہوا۔ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی دوڑ سے تو باہر ہو ہی گیا مگر اسے بھاری جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے تاخیر سے اوور مکمل کئے جس پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی کا فیلڈنگ دوران ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل