ویرات کوہلی کا فیلڈنگ دوران ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل 

Nov 05, 2021 | 14:32:PM
ویرات کوہلی ڈانس 
کیپشن: ویرات کوہلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی سٹیڈیم میں فیلڈنگ کے دوران ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی سٹیڈیم میں ہلکے پھلکے انداز میں ڈانس کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی گئی ہے ۔ ویڈیو میںسنا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں ”مائی نیم از لکھن “گانا بجایا جارہا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی باو¿نڈری پر فیلڈنگ کررہے ہیں۔فیلڈنگ کے دوران وہ شائقین کو ہاتھ ہلاکر ان کے نعروں کا جواب دیتے ہیں۔اور پھر اچانک وہ ڈانس سٹیپ کرتے ہیں۔


ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے ۔سوشل میڈیا صارفین اس پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ویڈیو کے بارے میںیہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ کی ہے ۔تاہم تصویر شیئر کرنے والے سوشل میڈیا صارف کلیئر نہیں کیا کہ یہ ویڈیو کب کی اور کہاں کی ہے ۔۔کیپشن میں صرف اتنا لکھا گیا ہے کہ ویرات کوہلی کا مائی نیم از لکھن پر ڈانس ۔۔بہت اچھا لگا چیکو(ویرات کوہلی کا عرفی نام ) کو خوش موڈ میں دیکھ کر۔۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون؟