ویرات کوہلی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون؟

Nov 05, 2021 | 11:44:AM
بھارتی ٹیم کا نیا کپتان کون روہیت شرما
کیپشن: بھارتی ٹیم کا نیا کپتان کون فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بھارتی  کرکٹروریندر سہواگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کے لئے روہیت شرما کو بہترین اُمیدوار قرار دے دیا۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی ناقص کارکردگی کے بعد یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ویرات کوہلی ورلڈ کپ کپتانی کا عہدہ چھوڑ دیں گے اور اب ٹیم کے نئے کپتان کے لیے اُمیدواروں کی فہرست دیکھی جارہی ہے۔اس بارے میں جب سابق کرکٹر وریندر سہواگ سے پوچھا گیا تو اُنہوں نے روہیت شرما کو کپتان کے لئے بہترین اُمیدوار قرار دیا ۔

سابق کرکٹروریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں کپتان کے لئے بہت سے امیدوار ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ روہیت بہترین امیدوار ہیں کیونکہ انہوں نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی ٹیم کے لئے ایک لیڈر کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔روہیت شرما کی کپتانی میں اُن کی ٹیم پانچ بار آئی پی ایل چیمپئن شپ جیت چکی ہے، اس لیے میرے مطابق، بھارتی ٹیم کا نیا T20 کپتان روہیت شرما ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی