محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

Nov 05, 2021 | 11:05:AM
اسلام آباد سمیت پنجاب اور بالائی کے پی کے میں ہلکی بارش متوقع
کیپشن: ہلکی بارش فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،گلگت بلتستان،شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختو نخوا کے اضلاع میں بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
 خطہ پوٹھوہار،سیالکواٹ اورگوجرانوالہ میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
 چترال، دیر، سوات ،ت مانسہرہ ، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے 
 کوہستان،ایبٹ آباد،ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاوراورکرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
 سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی اضلا ع میں موسم سرد ر ہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں :رائیونڈ ۔۔ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ شروع