رائیونڈ ۔۔ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ شروع

Nov 05, 2021 | 10:40:AM
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ شروع
کیپشن: رائیونڈ تبلیغی اجتماع فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا، شرکاء نے فجر کی نماز کے بعد تلاوت قرآن پاک سمیت مختلف نوافل ادا کئے۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز چار نومبر جمعرات کو نماز عصر کے بعد ہوا، اجتماع 2 مرحلوں پر مشتمل ہے، کورونا کی وجہ سے دو سال سے اجتماع محدود تعداد اور ایک ہی مرحلے میں ہو رہا تھا۔

پہلا مرحلہ 7 نومبر اتوار کو دعا کے ساتھ ختم ہوگا، پہلے مرحلے میں لکی مروت، کرک، بنوں، دیر، باجوڑ، چترال، پنڈی، جہلم، سرگودھا، خوشاب، بھکر اور صوبہ سندھ کے مندوبین شریک ہیں۔

دوسرے مرحلہ کا آغاز 11 نومبر اور اختتام 14 نومبر کو ہوگا، کوہاٹ، اورکزئی، آدم خیل، مالاکنڈ، بہاولپور، لودھراں، گجرات، سیالکوٹ اور ناروال کے مندوبین شریک ہوں گے، ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے،سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 3 ڈویژنل افسروں کی زیر نگرانی 9 ایس ڈی پی اوز،27 ایس ایچ اوز سمیت 02 ہزار سے زائد نفری ڈیوٹی دے رہی ہے،ایس پی ڈولفن کی زیر نگرانی 30 سے زائد پیرو اور ڈولفن کی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لئے  7 پارکنگ سٹینڈ، 20 فوک لفٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے، داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔

مختلف علاقوں سے آنیوالوں کیلئے مختلف راستوں کے ذریعے اجتماع گاہ پہنچنے کا راستہ مقرر کیا گیا ہے، اجتماع کے اطراف مختلف اشیاء کے اسٹال بھی سج گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رات کے اندھیرے میں پٹرول بم۔۔8 روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ