آسٹریلیا کا افغانستان کیساتھ میچ ملتوی کرنیکا اعلان

Nov 05, 2021 | 11:06:AM
آسٹریلیا کی ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کیساتھ میچ منسوخ کر دیا
کیپشن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ حکام کا کہنا ہےکہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوبارٹ میں افغانستان کے ساتھ طے شدہ ٹیسٹ میچ پلان کے مطابق نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے کھیلوں پر پابندی کے اعلان کے بعد افغانستان کے ساتھ تاریخی ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کی دھمکی دی تھی،اب آسٹریلیا کے بورڈ نے افغانستان کے ساتھ اس تاریخی ٹیسٹ میچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے  آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آسٹریلیا افغانستان اور دنیا بھر میں خواتین اور مردوں کے کھیلوں کے فروغ میں تعاون کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر یقینی صورتحال میں محسوس کیا کہ ٹیسٹ میچ کو ملتوی کردیا جائے لہٰذا صورتحال واضح ہونے کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں افغانستان کے کھلاڑیوں کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    منشیات کیس، آریان آج این سی بی کے سامنے پیش ہونگے