کراچی :پیپلزپارٹی کے امیدوار خلیل ہوت بلامقابلہ چیئرمین منتخب

May 05, 2026 | 23:41:PM
کراچی :پیپلزپارٹی کے امیدوار خلیل ہوت بلامقابلہ چیئرمین منتخب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی الیکشن کمیشن نے لیاری ٹاؤن چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار خلیل ہوت کو نامزد کر دیا، جو بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ۔

لیاری ٹاؤن چئیرمین کی نشیت پر پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی بھی جماعت کی جانب سے کاغذات جمع نہیں کروائے گئے، دوسری جماعت کے امیدوار نہ ہونے کے باعث پیپلز پارٹی کے خلیل ہوت بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

 خلیل ہوت کو پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے نامزد کیا، لیاری ٹاؤن کے سابق چیئرمین ناصر کریم بلوچ اور ٹاؤن کونسل کے ارکان کے درمیان اختلافات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

 جس کے بعد پیپلز پارٹی نے نئے امیدوار کا انتخاب کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی وکلاء اور رہنماؤں نے ان کی نامزدگی کا خیرمقدم کیا ہے۔