نیپرا نے بجلی ایک پیسہ فی یونٹ سستی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

May 05, 2026 | 23:11:PM
نیپرا نے بجلی ایک پیسہ فی یونٹ سستی کر دی، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک پیسہ فی یونٹ کمی کر دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی مارچ 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس کا اطلاق صارفین کے مئی کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے اس کے برعکس معمولی کمی کی منظوری دی۔

 یہ بھی پڑھیں : معرکہ حق مسلح افواج کے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کےغیرمتزلزل عزم کی علامت ہے؛وزیرخارجہ