گرمی یا بارشیں ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شہر قائد ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے مئی میں بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔
ملک بھر کی طرح کراچی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں رکنے سے ہیٹ ویو کی لہر جاری ہے، پیر کو رواں موسم گرما کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ روز گرمی کے باعث 10 شہریوں کی اموات کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں فی الحال رواں ماہ مئی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 7 مئی سے سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو کی لہر کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج سے درجہ حرارت کم ہونے کا امکان ہے، تاہم 13 مئی کے بعد سے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
آج صبح کراچی کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان تک جانے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں کو بہتر اور تیز ترین سفری سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے:محسن نقوی
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
دوپہر کے اوقات میں کوہستان، بٹگرام، شانگلہ، دیر، پاڑہ چنار، کرم ، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور بنوں سمیت ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ روزلاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ، ٹاؤن شپ، کچہ جیل روڈ، کوٹ لکھپت اور پیکو روڈ پر بارش ہوئی،گرج چمک کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
شہر لاہور کا درجہ حرارت تقریباً 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا کی رفتار تقریباً 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈ کی گئی۔