نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شہرقائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس نے مشکوک کار کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے 5 ڈاکو مارے گئے جبکہ ہلاک ملزموں سے پستول، کلاشنکوف موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گولی ایس ایچ او کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی جبکہ مقابلے کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے،ہلاک ڈاکوؤں کا گروہ مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، ملزمان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔