وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ سے رابطہ،علاقائی کشیدگی پر بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےآج بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا،وزیر خرجہ نے بھارت کی بے بنیاد الزامات اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بھارتی خود ساختہ فیصلے کے باعث پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی پر بریفنگ دی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کےمطابق بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ کو سندھ طاس معاہدے کی شقوں کی معطلی کے بھارتی فیصلے کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی پر بریفنگ دی ،بنگلہ دیشی مشیر امور خارجہ نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا,انہوں نے تمام فریقین کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا,فریقین نے اعلیٰ سطح رابطوں کو باقاعدگی سے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا,انہوں نے علاقائی اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان کیخلاف بے بنیاد الزامات،جنگ کی دھمکیاں،سلامتی کونسل کااجلاس آج رات ہوگا