خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں8خوارج ہلاک، ایک جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاک فوج کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر متعدد کارروائیوں میں 8خوارج جہنم واصل ہو گئے، پاک فوج کے جوان نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 3 خوارج اپنے انجام کو پہنچ گئے۔
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 خوارج ہلاک جبکہ نائیک مجاہد خان شہیدہو گئے۔نائیک مجاہد خان کا تعلق کوہاٹ سے تھااورعمر 40 سال تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر اور بنوں میں مزیدجھڑپوں کے دوران 3 خوارج مارے گئے۔ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمدہوا۔مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پاک فوج کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے،دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔