سوات میں پھر زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے

May 05, 2025 | 13:27:PM
سوات میں پھر زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوات کے مرکزی علاقے مینگورہ سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا, زلزلے کی گہرائی 156 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی وجہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک جاری رہے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔