مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری، کشمیری نوجوان شہید

May 05, 2025 | 11:34:AM
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری، کشمیری نوجوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

  کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 22 سالہ کشمیری نوجوان کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں گرفتار کرکے گولیاں ماریں اور لاش نالے میں پھینک دی۔

شہید کشمیری نوجوان امتیاز احمد مقبوضہ وادی میں مزدوری کرتا تھا۔