پاکستانی نوجوان مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، گورنر پنجاب

May 05, 2025 | 12:25:PM
پاکستانی نوجوان مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، گورنر پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، نہتے کشمیریوں پر مودی کی جانب سے مظالم ڈھانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب بلاول بھٹو زرداری ملک کے پہلے نوجوان وزیر اعظم ہوں گے۔ پی ایس ایف کے اسٹوڈنٹس کالجوں، یونیورسٹیوں میں بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اختلاف بھلا کر پاکستان کی خاطر ایک ہونا ہو گا۔ اور پاکستان کے نوجوان مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پی پی 52 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور حصہ لے گی۔ اور سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کی بحالی کا سبب بنے گا۔