ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘کی تازہ قسط نے تمام ریکارڈز توڑ دیے

May 05, 2023 | 14:43:PM
ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘کی تازہ قسط نے تمام ریکارڈز توڑ دیے،پاکستان،بھارت،امریکہ کے علاوہ کئی ملکوں میں یہ ڈرامہ دیکھا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘کی تازہ قسط نے تمام ریکارڈز توڑ دیے،پاکستان،بھارت،امریکہ کے علاوہ کئی ملکوں میں یہ ڈرامہ دیکھا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر چلنے والے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن ‘میں اداکارہ یمنیٰ زیدی مرکزی کرداری ادا کررہی ہیں،انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے تفصیلات شیئر کی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس حوالے سے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرامہ کئی ممالک میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا تھا۔

ٹوئٹر پر ڈرامہ تیرے بن کے حوالے سے امریکا، ہانگ کانگ، بھارت، بنگلادیش، نیپال اور الجیریا میں ہزاروں ٹوئٹس کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  فلم" منی بیک گارنٹی " پر معروف اداکاراؤں کی دلچسپ رائے کا اظہار

اس کے علاوہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے حوالے سے بھی ٹوئٹر پر کئی ملکوں میں ٹرینڈنگ دیکھی گئی۔