فلم" منی بیک گارنٹی " پر معروف اداکاراؤں کی دلچسپ رائے کا اظہار

May 05, 2023 | 00:48:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)  پاکستانی  معروف اداکارسنیئر اداکار ریمبو اور صاحبہ نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ" یقین نہیں آتا کہ پاکستان میں اس طرح کی کمال فلمیں بن رہی ہیں۔"              

تفصیلات کے مطابق کیو سینما میں پاکستانی فلم "منی بیک گارنٹی" کا خصوصی شو منعقد کیا گیا ،جہاں  کئی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔ جن  میں فلم کے ہدایتکار فیصل قریشی ، سنئیر اداکار ریمبو ،صاحبہ ، اداکار مانی اور  مرحوم بلال نے شرکت کی۔اداکار ریمبو اور صاحبہ  نے فلم منی بیک گارنٹی  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ" بطور فلم بین میں نے فلم کو پسند کیا اور فلم میں بطور اداکار اپنے کردار کو پسند کیا "۔ان کا کہنا تھا کہ "بہت اچھی فلم ہے، بہت سے میسج دیئے گئے اور میٹھی  میٹھی ڈوز کے ساتھ میسج دیا گیا اور مزے کی بات ہے کہ کسی کو برا نہیں لگا"۔

صاحبہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ "یقین نہیں آتا کہ ہمارے ملک میں اس طرح کی کمال فلمیں بن رہی ہیں اور سکرپٹ بہت اچھا لگا سوشل میسیجز اور پڑھے لکھے والی کامیڈی ہے، بہت ہی باریک اور صاف ستھری ہے ، فواد کی کامیڈی بہت اچھی ہے "۔

ریمبو نے فلم میں فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ"فواد کی کامیڈی کی ٹائمنگ بہت کمال کی ہے"، جس پر صاحبہ کا کہنا تھا کہ "فواد خان  ہالی ووڈ کے اداکار لگ رہے تھے، انہیں ایسے رولز کرنے چاہیے۔"

ہدایتکار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ "فلم دیکھ کر بہت اچھا لگا سبھی دوستوں نے پسند کی۔"

اداکارمانی نے فلم منی بیک گارنٹی پر تنقید کرنے کے حوالے سے  بات کرتےہوئے کہا کہ " فلم پرتنقید کرنا سب کا حق ہے "۔

انہوں نے شان شاہد کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "انہیں لگتا ہے کہ شان نے کسی اور کو جواب دیا اور سوشل میڈیا نے اس طرف لے آئیں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ" شان کی تنقید کو دل پر نہیں لگایا "۔