6 سے 7 مرتبہ خواتین نے مجھ سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی: چاہت فتح علی خان

May 05, 2023 | 10:34:AM
6 سے 7 مرتبہ خواتین نے مجھ سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی: چاہت فتح علی خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گانا گانے کے منفرد انداز سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ 6 سے 7 مرتبہ خواتین نے مجھ سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے میرے مداحوں میں خواتین کا تناست مردوں سے زیادہ ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران جب میزبان کی جانب سے خواتین مداحوں کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹوئٹر پر لائیو ہو جائیں تو ان کو دیکھنے والوں میں 70 فی صد سے زیادہ خواتین ہوتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پلک تیواری کی سلمان خان سے متعلق بیان پر وضاحت

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے بہت خوشی ہوئی جب 6 سے 7 خواتین نے براہ راست مجھے شادی کی آفر کی۔

قبل ازیں گلوکار نے معروف پاپ سٹار علی ظفر کا سپر ہٹ گانا ’چھنو کی آنکھ میں ایک نشہ ہے‘ اپنی آواز میں گایا تھا جس پر خود علی ظفر بھی ردِ عمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔