کورونا کی شدت۔۔ 80 فیصد عالمی پروازوں پر پابندی 

May 05, 2021 | 21:11:PM
کورونا کی شدت۔۔ 80 فیصد عالمی پروازوں پر پابندی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کورونا کے تیسری لہر کے پیش نظر80 فیصدعالمی پروازوں پرپابندی عائدکردی ، یہ پابندی 20 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے80فیصدعالمی پروازوں پرپابندی عائدکردی اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 20 فیصد محدود کردیا گیاہے، یہ پابندی 20 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔سی اے اے انے این سی اوسی کی ہدایت پرانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن محدود کرتے ہوئے پاکستان آنیوالی ہفتہ وارعالمی پروازوں کی تعداد590سے کم کر کے123 کردی گئیں ہیں۔
کراچی آنیوالی ہفتہ وارعالمی پروازوں کی تعداد189سے کم کرکے40 ، اسلام آبادایئرپورٹ آنے والی ہفتہ وارپروازیں120 سے 25 تک اور پشاورایئرپورٹ آنے والی عالمی پروازوں کی تعداد33سے کم کرکے 6 کردی گئی ہیں۔اسی طرح کوئٹہ آنے والی پروازیں 10سے کم کردی گئیں، صرف 2پروازیں آپریٹ ہوں گی ۔
 فیصل آبادآنے والی عالمی پروازیں 24سے کم کرکے5 ، سیالکوٹ آنے والی عالمی پروازیں43 سے کم کرکے8 اور ملتان ایئرپورٹ پر ان باﺅنڈ فلائٹس کی تعداد41 سے کم کرکے 8 تک محدود کردی ہے۔ 
 لاہورایئر پورٹ سے ملکی اوربین الاقوامی 28پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 241 اورابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے 242 منسوخ کردی گئی،ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 اورریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318 بھی منسوخ کردی گئی،کراچی جانے والی پروز پی کے 313 ،دبئی جانے والی پرواز پی اے 416 منسوخ کی گئی ہے،دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417 اورکوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322 ،دبئی سے آنے والی پرواز ای کے 624 ،دبئی جانے والی پرواز ای کے 625 ،قطر سے آنے والی پرواز کیو آر 628،قطر جانے والی پرواز کیو آر 629 ،کراچی جانے والی پرواز ای آر 521 کو منسوخ کردیا گیا۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شارجہ جانے والی پرواز پی کے 185،بحرین سے آنے والی پرواز جی ایف 766 ،بحرین جانے والی پرواز جی ایف 767،کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 304 شامل ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی این سی او سی کی ہدایت پرباقاعدہ نوٹم جاری کرچکاہے جبکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ریپڈاینٹیجنٹ ٹیسٹ ایئرپورٹ پر شروع ہوچکے ہیں ، اس حوالے سے ایئرپورٹ پرمحکمہ صحت سندھ کے خصوصی کاﺅنٹر قائم کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ مہنگائی عمرا ن کی عوام دشمنی کی انتہا ۔۔ عام آدمی آخر کہاں جائے۔۔بلاول کی دھائی