ہالی وڈ ستارے بھی کورونا سے متا ثرہ بھارت کی مدد کیلئے آگئے

May 05, 2021 | 19:44:PM
ہالی وڈ ستارے بھی کورونا سے متا ثرہ بھارت کی مدد کیلئے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہالی ووڈ کی اداکارہ جینیفر اینسٹن نے اپنے مداحوں سے کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے بھارت کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جینیفر اینسٹن کا شمار ہالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو کورونا کے خلاف لڑائی میں بھارت کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔
اداکارہ نے انسٹا گرام پر مداحوں کوبھارت کی مدد کرنےکے لیے عطیات کرنے کی درخواست کرنے کے لئے خصوصی انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کی ہیں۔
جینیفرنے بتایا ہے کہ ’ کورونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر کی شدت نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، اور گذشتہ پانچ دنوں سے ملک میں ہر روز نئے کیسزرپورٹ ہونے کے عالمی ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔جینیفرنے لنک اور تفصیلات بھی شیئر کیں تاکہ ان کے مداح اس مقصد کے لئے رقم کا عطیہ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی میں مو جو د اداکارہ صبا قمر کی نئی تصاویر وا ئرل