کورونا کی تیسری لہر:اسلام آباد مثبت کیسز میں مسلسل کمی

May 05, 2021 | 13:18:PM
کورونا کیسز میں کمی
کیپشن: کورونا کیسز میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران سب سے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز 204 کیسز رپورٹ ہوئے، شہر میں مثبت کیسز کی شرح میں بھی کمی آئی ہے اور یہ شرح 5 فیصد تک آگئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈی ایچ او کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے دوران اسلام آباد میں 28 مارچ کو سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 856 تھی۔
 یہ بھی پڑھیں:    جسٹس فائز عیسیٰ کیس۔۔ ایف بی آر کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا