روس کا پاک افغان صورتحال پر تشویش کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔
ماسکو مین آج روس کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس مین کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر جاری جھڑپوں اور لڑائی کی اطلاعات باعثِ تشویش ہیں۔
روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں سرحدی علاقوں میں طیاروں اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے ساتھ مسلح جھڑپوں کی اطلاعات پر روس کو تشویش ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اورایران سے واپس آنے والے افغان مہاجرین بھی سرحدی کشیدگی سے متاثر ہورہے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہہم کابل اور اسلام آباد سے اپیل کرتے ہیں کہ فوجی تصادم سے گریزکریں، دونوں ممالک باہمی احترام کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان نے بگرام میں اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا، طالبان رجیم کا ایمونیشن سپورٹ کا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا
ایران اسرائیل امریکہ جنگ کے حوالے سے روس کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل تحمل سے کام اور خونریزی روکنے پر تیار ہتے نظر نہیں آرہے، جارحانہ کارروائیاں کرنے والے عناصر مسلم دنیا میں تقسیم کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران نے اسرائیل پر ایک ٹن بارود والے خرم شہر 4 میزائل بھی چلا دیئے