ایران یورپ کے لیے بھی خطرہ بن گیا ہے:نیٹو چیف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیٹو نے ایران کو یورپ کے لیے بھی ممکنہ خطرہ قرار دے دیا ہے، نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے کہا ہے کہ ترکیہ میں میزائل حملہ سنگین تھا۔انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 5 کا یہاں اطلاق نہیں ہوتا، ترکیہ پر حملہ ناکام بنانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیٹو چوکس تھا۔
نیٹو چیف نے مزید کہا کہ ایران یورپ کے لیے بھی خطرہ بننے کے قریب آگیا ہے، ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کے خاتمے کیلئے صدر ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ابھی اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ایران کی صورتحال کیسے ختم ہوگی، یقینی بنانا ہوگا کہ ایران آئندہ کے لیے خطرہ نہ بنے۔
مارک روٹے نے کہا میرا خیال ہے کہ امریکا کو معلوم ہے وہ کیا کر رہا ہے، ایران کی صورتحال کے باوجود اتحادی یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمتوں کوریورس گیئرلگ گیا،فی تولہ2800 روپےسستا