سی ڈی اے کا شہر میں دو میگا منصوبے شروع کرنے کا اعلان 

Mar 05, 2026 | 13:01:PM
سی ڈی اے کا شہر میں دو میگا منصوبے شروع کرنے کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(طیب سیف )سی ڈی اے نے شہر میں دو میگا منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔
کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کشمیر چوک پر انڈر پاس منصوبہ شروع کرے گا،اس منصوبے کے ڈیزائن کیلئے کنسلٹنٹ ہائیر کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے سے مری اور کشمیر سے آنے والی ٹریفک کو سگنل فری کوریڈور دستیاب ہو گا،کشمیر چوک منصوبے پر نئے لوپ بنانے سے کلب روڈ ، سرینگر ہائی وے ، اتاترک ایونیو اور ریڈ زون جانے والوں کو بلا رکاوٹ رسائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئےہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری
سی ڈی اے نے مارگلہ ایونیو کے ذریعے جی ٹی روڈ کی ٹریفک کو موٹر وے منتقل کرنے کے منصوبے پر بھی کام شروع کر دیاہے،منصوبے کا ڈیزائن مکمل اور فزیبلیٹی رپورٹ تیار ہو چکی ہے۔
مارگلہ روڈ پراجیکٹس پر ایک لوپ اور دو انڈرپاسز تعمیر ہوں گے۔