امریکہ: خاص نمبروں نے ہزاروں ڈالر جتوا دیئے

Mar 05, 2026 | 09:50:AM
امریکہ: خاص نمبروں نے ہزاروں ڈالر جتوا دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ کی ایک خاتون کو ان کے خاص نمبروں کے سیٹ نے بالآخر بڑا انعام جتوا دیا۔

نارتھ کیرولائنا کے شہر ہائی پوائنٹ سے تعلق رکھنے والی نورما نائٹ نے لاٹری حکام کو بتایا کہ ان کی لاٹری کا نمبر سالگراہوں اور اینیورسریز پر مبنی ہوتا ہے وہ یہ نمبر برسوں سے استعمال کر رہی ہیں۔

 نورما نے قرعہ اندازی مین چار وائٹ بالز اور ایک پاور بال میچ کی اور 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتا جو دُگنا ہو کر 1 لاکھ ڈالر ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ انعامی رقم سے وہ گھر کی مرمت کروائیں گی اور اپنے شوہر کے لیے نیا ٹریکٹر خریدیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نارتھ کیرولائنا ہی کے ایک کسان پیٹر جوزف بھی پاور بال لاٹری جیت چکے ہیں۔

ایک لاکھ ڈالر جیتنے کے بعد جوزف کا کہنا تھا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اتنا بڑا انعام جیت پائیں گے تا ہم یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ اس میں کامیاب رہے۔

انہوں نے جیتی ہوئی رقم سے قرضوں کی ادائیگی اور اپنے نواسے نواسیوں کیلئے نیا گھر خریدا تھا۔

مزید پڑھیں:ایران کے ہاتھوں امریکا کی شکست؟ چینی پروفیسر کی پیشگوئی نے دنیا کو حیران کر دیا