مایا علی کے نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

Mar 05, 2024 | 21:40:PM
مایا علی کے نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مایا علی کے نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے کئے جا رہے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل مایا علی کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا، حال ہی میں مایا علی نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزاکی عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر وائرل

فوٹو شوٹ اداکارہ نے اپنے کلاتھنگ برانڈ کیلئے کروایا ہے جس میں انہوں نے ٹی پنک رنگ کی فراک زیب تن کر رکھی ہے، تصاویر میں اداکارہ کانوں میں بھاری جھمکے اور کلائیوں میں خوبصورت کڑے پہنے مختلف اداؤں کے ساتھ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذوکروا رہی ہیں جبکہ خوبصورتی کے ساتھ ہوا میک اپ مایا کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔

مایا علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گئیں جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے بھی تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔