تحریک انصاف کا بدھ کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان 

Mar 05, 2023 | 19:17:PM
تحریک انصاف کا بدھ کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان 
کیپشن: پی ٹی آئی کارکن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے بدھ کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، ان کو بدھ کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں ، عمران خان کی قیادت میں تاریخی ریلی ہو گی ،
پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیاگیا، 74 مقدمات بنائے گئے،عمران خان بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس، لاہور ہائیکورٹ کے سیکورٹی عملے نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس کردی