فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ میں تحریک عدم اعتماد پربات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف میں ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت ہوئی ، دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد کے لئے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا اور پلان کو عملی جامع پہنانے کی حکمت عملی سے متعلق بات چیت کی۔
مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اپوزیشن کی حکومت مخالف پیش قدمی بارے تفصلات سے آگاہ کیا، دونوں رہنماوں نے موجودہ حکومت سےجلد از جلد قوم کو نجات دلانے پہ اتفاق کیا۔ْ
یہ بھی پڑھیں: شاپنگ سینٹر کے سامنے ٹرالی میں سربریدہ لاش