مشہور پاکستانی کرکٹرز کے پاس کون کونسی گاڑی؟

Mar 05, 2022 | 16:07:PM
مشہور پاکستانی کرکٹرز کے پاس کون کونسی گاڑی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سزن 7 میں شاندار پرفارمنس دکھائی، کرکٹ شائقین اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا، ان دنوں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سریز راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلی جارہی ہے۔ چند مشہور قومی کرکٹرز کی گاڑیوں کی بات کی جائے تو ان میں کپتان بابراعظم، شاداب خان،حسن علی کے علاوہ دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

کپتان بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم کے پاس Audi 5 ہے جس کی قیمت 1.4 کروڑ ہے۔ اس سے قبل بابر اعظم اپنے ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ Audi ان کی ڈریم کار ہے۔

شاداب خان
شاداب خان کے پاس ہنڈا سوِک ری برتھ ہے اور وہ اسے اپنی پسندیدہ کار قرار دیتے ہیں۔ گاڑی کی قیمت 23 سے 30 لاکھ ہے۔

حسن علی
فاسٹ باؤلر حسن علی کے پاس کراس اوور ایس یو وی کِیا سپورٹیج ہے۔سپورٹیج AWD کی موجودہ قیمت 5,788,000 روپے ہے جبکہ FWD کی لاگت 5,276,000 روپے ہے۔

شعیب ملک
مشہور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے پاس ٹویوٹا سُپرا ہے۔ شعیب ملک نے یہ کار 90 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ اس کے علاوہ اس بات کو بھی بہت مشہور کیا گیا تھا کہ گاڑی کو ایک حادثہ پیش آیا ہے۔

شاہین آفریدی
کرکٹر آف دی ایئر 2021 شاہین شاہ آفریدی کے پاس ٹویوٹا فارچیونر ،ہائبرڈ Audi A8  کے مالک ہیں۔ فارچیونر کی موجودہ قیمت 8,569,000 روپے سے لے 10,842,000 روپے تک ہے۔ دریں اثنا، Audi A8 کی قیمت تقریباً 7-8 کروڑ روپے ہے۔

آصف علی
جارہانہ بلے بازی کرنے والے آصف علی ہنڈا سوِک اوریل کے مالک ہیں۔ سوک اوریل کی موجودہ قیمت 4,259,000 روپے ہے۔

محمد رضوان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد رضوان کے پاس سوِک ٹربو RS ہے جو کہ ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ہے۔ گاڑی کی قیمت 5049000 روپے ہے۔

محمد حفیظ
پروفیسر محمد حفیظ کے پاس V8 لینڈ کروزر ہے۔ لینڈ کروزر کی موجودہ قیمت 52,650,000 روپے ہے۔